حکمرانوں اور سیلاب سے بیک وقت لڑنا وقت کی ضرورت ہے ،فواد چوہدری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حکومت اربوں روپے کی میڈیا مہم چلا رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت کی تبدیلی کے لیے اپنی "حقیقی آزادی” کی مہم کو معطل کرنا ہوگا۔

سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے، چینل بند کیے جا رہے ہیں اور صحافیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

فواد کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، ملک میں مہنگائی 44 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اس صورتحال میں عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستانی عوام کو تباہ کر دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں اور سیلاب سے بیک وقت لڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔