اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھائی سے لڑائی کے دوران بہن نے موبائل فون نگل لیا۔ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں پیش آیا، لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو گھنٹے طویل آپریشن کے بعد اس کی جان بچائی۔
بھائی بہن میں کسی بات پر جھگڑا شروع ہو ا جب جھگڑا بڑھ گیا تو بہن نے غصے میں کی پیڈ کے ساتھ چینی ساختہ موبائل نگل لیا۔
بہن کی اس حرکت پر بھائی حیران اور پریشان ہو گیا۔ پھر کچھ دیر بعد لڑکی کو پیٹ میں درد ہونے لگا اور الٹیاں ہونے لگیں تو گھر والے مزید گھبرا گئے اور اسے فوری طور پر گوالیار میڈیکل کالج سے منسلک جےروگیا ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے گئے۔معاملے کا علم ہونے پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچی کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
امریکی خاندان میں 138 سال بعد بیٹی کی پیدائش
آپریشن کے لیے ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایمرجنسی میڈیکل کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر پرشانت شری واستو، یونٹ انچارج ڈاکٹر پرشانت پاپاریا اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نویشن کشواہا شامل تھے۔
الٹراساؤنڈ، سی ٹی سکین اور ایکسرے کے بعد ڈاکٹروں کی رائے تھی کہ اینڈو سکوپی یا لیپروسکوپی کے ذریعے موبائل فون کو محفوظ طریقے سے نہیں نکالا جا سکتا، اس لیے باقاعدہ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
جینز کی پینٹ میں چھپے چند دلچسپ راز ،،؟؟؟؟
ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو گھنٹے طویل آپریشن کے بعد لڑکی کے پیٹ سے موبائل فون برآمد کر لیا۔ ڈاکٹر پرشانت شری واستو کے مطابق لڑکی کی حالت اب بہتر ہے