اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے۔پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ (گرفتاری) انتہائی احمقانہ حرکت ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔
گلوکار قرۃ العین بلوچ نے اسے جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب ملک میں باقاعدہ جمہوریت نہیں ہے۔
خدیجہ شاہ نے لکھا کہ جس وقت انہوں نے عمران خان کو گرفتار کیا وہ بے ہوش تھے، انہوں نے عمران کے سر پر کسی چیز سے مارا اور کالی مرچ کا چھڑکاؤ کیا۔
عمران خان کو گرفتار دیکھ کر پیٹ میں درد! مجھے امید ہے کہ وہ محفوظ رہے گا۔ ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دعائیں۔
اداکارہ فریحہ الطاف نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری دیکھ کر بہت افسوس ہوا، امید ہے وہ محفوظ رہیں گے اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہوں۔
ایک سابق وزیر اعظم کو ایک چھوٹے مجرم کی طرح گھسیٹتے ہوئے دیکھنا شرمناک اور چونکانے والا ہے۔ ہمارے ملک کی تاریخ میں کبھی ایسے مناظر دیکھنے کو نہیں ملے۔ اقتدار یقیناً حکمرانوں کے سر چڑھ گیا ہے
عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک سابق وزیراعظم کو مجرموں کی طرح گھسیٹتے دیکھنا شرمناک اور حیرت انگیز ہے، ہماری تاریخ نے ایسے مناظر نہیں دیکھے۔