اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فلٹر تیار کیا گیا ہے جو چیخنے چلانے والی انسانی آوازوں کی شناخت کر کے انہیں پرسکون تقریر میں تبدیل کر سکتا ہے.جاپان کے ٹیک کمپنیاں طویل عرصے سے اس تناؤ سے بخوبی واقف ہیں کہ کال سینٹر کے ملازمین کو ہر ایک دن سامنا کرنا پڑتا ہے جب بہت سارے صارفین ان پر اپنا غصہ نکالتے ہیں۔
Sofbank نامی ایک جاپانی کمپنی نے جارحانہ تقریر کو مکمل طور پر پرسکون تقریر میں تبدیل کرکے کال سینٹر آپریٹرز کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک موثر حل نکالا ہے.کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک صوتی فلٹر تیار کرنے میں تین سال گزارے ہیں جو چیخنے کی آواز کی شناخت کر سکے اور اسے خود بخود پرسکون تقریر میں تبدیل کر سکے۔