سیلاب کی وجہ سے معاشی ترقی کا 4 فیصد ہدف متاثر ہونے کا خدشہ ہے،وزیر خزانہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال سیلاب کے اثرات کے باعث 4 فیصد اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے معیشت کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ افراطِ زر اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے اور عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو مثبت قرار دیا ہے۔ تین بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ملکی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں سال 4 فیصد سے زائد ترقی کا ہدف مقرر تھا، تاہم سیلاب سے اس پر کچھ اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کے باوجود حکومت کو امید ہے کہ معیشت 3.5 فیصد کی شرح نمو حاصل کرلے گی۔

وزیر خزانہ کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر غور کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں