بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آڈٹ رپورٹ 2022-23 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق مستحقین کے برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کھولنے میں بھی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں، 11 ارب 56 کروڑ کے اعتراضات سامنے آئے ہیں، بلوچستان اور سندھ میں برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس سے 35 کروڑ 56 لاکھ روپے غائب ہیں۔ غیر متعلقہ افراد کے موبائل نمبر استعمال کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11.45 ملین روپے غیر مجاز طلباء کو ٹیوشن فیس اور سکالرشپ کی مد میں ادا کیے گئے، جبکہ 8.39 ملین روپے ہیرا پھیری کے ذریعے مستحقین کے اکاؤنٹس سے نکالے گئے، رقم غیر مجاز طریقے سے دوسرے اضلاع میں منتقل کی گئی
آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی فنڈز سے ملازمین کو 22.43 ملین گریچیوٹیز دی گئیں، 8.98 ملین روپے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ اور پنشنرز کو ادا کیے گئے جبکہ دیگر محکموں کے ملازمین کو بجٹ سے گریچیوٹی دی گئی۔
آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حاملہ خواتین کی مشکوک رجسٹریشن پر 42.49 ملین ادا کیے گئے۔ خواتین میں فنڈز کی تقسیم اور بعد ازاں بچوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، سیلاب کے دوران 1 ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز میں خورد برد کی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca