اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ یہ امریکا اور چین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے اور عالمی خوشحالی میں حصہ لینے کا راستہ تلاش کریں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جینٹ ییلن نے کہا کہ چینی حکام سے 10 گھنٹے کی براہ راست ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں اور ان کی بدولت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
وزرائے خارجہ کی ملاقات ، چین نے امریکہ کی درخواست مسترد کر دی
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان کئی اہم معاملات پر اختلافات ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ ‘براہ راست اور واضح بات چیت کرنی چاہیے۔امریکی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی تجارتی پابندیوں کا مقصد چین پر اقتصادی فائدہ حاصل کرنا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
جو بائیڈن کی جانب سے شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر کہنے کے بعد امریکہ اور چین میں تلخی
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عدم استحکام کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن دونوں ممالک کے درمیان تصادم کا کوئی امکان نہیں دیکھتے اور میری بھی یہی رائے ہے۔جینیٹ ییلن نے اس دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین اقتصادیات، خواتین ماہرین اقتصادیات اور اعلیٰ چینی حکام سے بھی ملاقات کی۔