گیانا ,گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی, 20 طالبات جاں بحق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی امریکی ملک گیانا کے مہدیہ سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گیانا میں اسکول کے ہاسٹلری میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ طلبا باہر نہیں نکل سکے۔

قریبی دیہات کے مکینوں نے لڑکیوں کو بچانے کے لیے ہاسٹل کے کمروں میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دروازے بند ہونے اور کھڑکیوں پر لوہے کی مضبوط سلاخوں کی وجہ سے داخل نہ ہو سکے۔
شدید بارش اور خراب موسم کے باعث آمدورفت معطل ہونے کے باوجود ریسکیو ادارے کے اہلکار امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں 5 طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں جن میں شدید زخمیوں کو ملک کے بڑے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پہلے بجلی کا جھٹکا اور چنگاری بھی لگی تھی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق آگ میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے کم از کم 20 طالبات دم توڑ گئیں جب کہ ایک درجن سے زائد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔گیانا کے صدر عرفان علی نے اس سانحہ کو ایک بڑی تباہی اور دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ زخمی طالبات کو ملک کے بہترین ہسپتالوں میں فوری طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ والدین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com