تربت میں فائرنگ ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 مزدور جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی مزدور تربت میں تعمیراتی کام سے وابستہ تھے۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تربت فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے 6 افراد میں سے 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، مرنے والوں میں 2 بہن بھائی، ایک کزن اور ایک چچا شامل ہیں۔نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے تربت میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس بلوچستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تربت واقعہ قابل مذمت ہے، بے گناہ مزدوروں کے قتل پر گہرا دکھ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے کارکنوں کے قتل کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے رپورٹ فوری پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا