ریچھ کے حملے کے بعد قرۃ العین بلوچ کی صحت سے متعلق پہلا باضابطہ بیان جاری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سکردو میں ریچھ کے حملے کا شکار ہونے والی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی ٹیم نے ان کی صحت کے بارے میں پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے۔

بیان کے مطابق، قرۃ العین بلوچ حال ہی میں بلتستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کرنے گئی تھیں، جہاں وہ جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز (CDRS) کے ساتھ متاثرہ دیہات میں امدادی سرگرمیوں میں شریک تھیں۔

4 ستمبر کی رات دوران قیام، خیمے میں موجودگی کے دوران ان پر بھورے ریچھ نے حملہ کیا، تاہم CDRS ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا۔

قرۃ العین کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کوئی فریکچر نہیں ہوا۔ گلوکارہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

ٹیم نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا کریں اور اس دوران ان کی پرائیویسی کا احترام کریں، کیونکہ قرۃ العین کو مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ تمام عوامی سرگرمیاں ان کی صحت یابی تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔