پہلا ٹی 20 ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پہلا ٹی 20 ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی، فن ایلن نے 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی، صرف 14 رنز پر چار پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز صفر، عرفان خان ایک رن اور شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سلمان علی آغا نے 18 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور ایش سوڈھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ زیرکے فالکس کے حصے میں آئی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تین کھلاڑیوں عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔میزبان نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com