136
کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق کل ‘سوا مچھلی کا ایک بڑا کیچ جال میں پھنس گیا ہے.اس نے بتایا ہے کہ 3 کشتیوں میں مچھلی کے 700 دانے آئے ہیں.دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ مچھلیاں مارچ اور اپریل میں انڈے دینے کے لیے جمع ہوتی ہیں.ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں شکارسے مچھلیوں کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے.