101
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کی تحصیل کبل میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جان کی بازی ہارنے والے پانچ افراد میں سے ایک کی شناخت ادریس خان کے نام سے ہوئی جو کہ امن کمیٹی کا رکن تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد مروت کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
دھماکا تحصیل کبل کے علاقے باڑہ بانڈی میں ہوا اور دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں لاشوں سمیت سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں کی جانیں بھی گئیں۔