فلسطین میں امدادی کارروائیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی قرارداد کو 165 ووٹوں سے منظور کیا گیا جب کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے اثاثوں کے تحفظ سے متعلق قرارداد کو 163 ممالک کی حمایت حاصل ہے۔فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے خلاف قرارداد کو 149 ووٹوں سے منظور کیا گیا جب کہ فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی تحقیقات کرنے والی قرارداد کو 86 ووٹ ملے۔
فلسطینیوں کے حقوق کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کے لیے ووٹنگ کے عمل میں 75 ممالک غیر حاضر رہے جب کہ 12 ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔اس سے قبل سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 پر زور دیا تھا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔انتونیو گوتریس کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی پر اصرار کرے۔ غزہ کی صورتحال واپسی کے نقطہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اور عالمی امن پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔