اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)RCMP کا کہنا ہے کہ ایک پانچ سالہ بچہ شمالی البرٹا میں ایک حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک پک اپ ٹرک گاڑیوں سے ٹکرا گیا جو گرانڈے پریری کے قریب ایک چوراہے پر رکی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر ہائی وے 43 پر ہائی وے 43X کے چوراہے پر پانچ گاڑیاں حادثے میں ملوث تھیں۔پانچ سالہ بچہ جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔حادثے میں متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ دیگر زخمیوں مرہم پٹی کے لئے ہسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابھی تفتیش جاری ہے، لیکن ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک فورڈ F350 پک اپ ہائی وے 43 پر مشرق کی طرف جا رہا تھا جب وہ ہائی وے 43X کے چوراہے کے قریب پہنچا او ر حادثے کا شکار ہوگیا۔
224