واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ حکام، غیر ملکی مہمانوں اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے یوم آزادی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم لہرایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک معجزہ تھا جو ہمارے اسلاف اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے باعث ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کا سفر آسان نہیں تھا۔ تاہم، ہم نے بڑی ہمت کے ساتھ تمام منفی حالات کا مقابلہ کیا۔

سفیر نے کہا کہ ہمارے سامنے چیلنجز ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم ان مسائل پر قابو پا کر ایک مضبوط اور خوشحال قوم بن کر ابھریں گے۔ مسعود خان نے کہا کہ قوم پاکستان کے یوم آزادی کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ بھی منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے۔ قیام پاکستان کے بعد اس وقت کے امریکی صدر ہیری ٹرومین نے اپنے خط میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca