سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں،اقوام متحدہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک باضابطہ طور پر امداد کی درخواست کرتا ہے تو اقوام متحدہ فوری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ترجمان سٹیفن ڈوجارک کے مطابق سیکرٹری جنرل نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے اور ضرورت پڑنے پر اقوام متحدہ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کرے گا۔پاکستان میں حالیہ دنوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

صرف خیبرپختونخوا میں دو روز میں 323 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 657 ہوگئی۔یاد رہے کہ گوتریس نے 2022 میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سندھ اور بلوچستان سمیت شدید متاثرہ علاقوں میں ہونے والی تباہی کا ذاتی طور پر جائزہ لیا تھا۔اسی دوران ویٹی کن سٹی سے بھی ہمدردی اور دعاؤں کا پیغام آیا ہے۔ پوپ لیو XIV نے اتوار کو متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ وہ پاکستان، بھارت اور نیپال کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جو بارشوں اور سیلاب کی تباہی سے دوچار ہیں۔ پوپ نے کہا کہ ان کی دعائیں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جو دکھ اور مشکلات سے گزر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔