پنجاب اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہزاروں دیہات زیر آب، لاکھوں افراد متاثر،بحالی شروع نہ ہوسکی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب میں حالیہ سیلاب نے خوفناک تباہی مچائی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں اب بھی پانی کھڑا ہونے کے باعث بحالی کا عمل شروع نہیں ہو سکا۔ جب پانی اترے گا تو ہی مرمت اور تعمیر نو کا سلسلہ آگے بڑھے گا۔ کئی دیہات اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

لاہور کی پانچ تحصیلوں کے 26 دیہات متاثر ہوئے جہاں تقریباً 82 ہزار 952 افراد نقصان کا شکار ہوئے اور 36 ہزار سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

علی پور میں بستی لاشاری، بستی چنجن، بستی میسر اور بستی چانڈیہ سمیت کئی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ خان گڑھ ڈوئمہ، سیت پور، لتی ماڑی، چوکی گبول اور عظمت پور میں بھی پانی نے شدید تباہی پھیلائی، جب کہ گھلواں دوم، مڑی اور دیگر دیہات ابھی تک پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پنجاب میں سیلاب کی تازہ صورتحال، 101 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر،ہزاروں دیہات ملیامیٹ

منچن آباد میں دریائے ستلج کی سطح میں کمی ضرور آئی ہے لیکن بحالی کا کام تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ موضع بہرامکا ہٹھاڑ کے متاثرین کی زندگی اب تک معمول پر واپس نہیں آ سکی۔ علاقے کے 15 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ بھی بحال نہیں ہوا اور کئی جگہوں پر 5 سے 7 فٹ تک پانی موجود ہے، جس سے کھڑی فصلیں مکمل طور پر برباد ہو چکی ہیں۔

اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں بھی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ اوچ شریف کے 36 دیہات میں مکانات گر گئے اور ہزاروں ایکڑ زمین متاثر ہوئی۔ ستلج کے ریلوں نے منچن آباد کے 67 دیہات میں بھی تباہی پھیلائی اور 56 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 20 سے زائد دیہات کا رابطہ آج بھی منقطع ہے۔

چشتیاں کے 47 دیہات، شجاع آباد کی بستی سو من اور عارف والا کے کئی علاقے ملیا میٹ ہو چکے ہیں۔ ہزاروں لوگ بے گھر اور مکانات کھنڈرات میں بدل گئے۔ جلالپور پیروالا میں موٹر وے ایم فائیو کو بھی سیلاب کے باعث بند کر دیا گیا۔

سندھ کے کچے کے علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گڈو بیراج پر 5 لاکھ 94 ہزار 936 کیوسک، سکھر بیراج پر 5 لاکھ 8 ہزار 830 کیوسک اور ہیڈ پنجند پر 2 لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔

گھوٹکی میں پانی رونتی بچاؤ بند سے ٹکرا گیا ہے، جس سے کپاس اور گنے کی فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔ اوباڑو کی یونین کونسل بانڈ اور قادر پور میں کچے کے کئی دیہات ڈوب گئے۔ نوشہرو فیروز کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے 50 سے زیادہ دیہات متاثر ہوئے۔

نوڈیرو میں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے اور پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 26 ہزار 67 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ موریا لوپ بند اور برڑا پتن پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور مٹھو کھڑو گاؤں میں پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔