19
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) شیدید بارشوں ،سیلاب اور سردی کے باعث 9 افراد ہلاک
ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب کے باعث 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سینکڑوں افراد کو بچا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں جب کہ ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوانیا میں برفانی طوفان کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ ریاست مینیسوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔