پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث طغیانی کی صورتحال ہے۔
بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے زیارت میں بارشوں کے بعد سیلاب سے 3 یونین کونسل زندارہ، کواس اور مانڑہ متاثر ہوئے ہیں۔
مسلم باغ میں متاثرہ قومی شاہراہ این 50 پر ٹریفک کی جزوی طور پر آمدورفت بحال کردی گئی جب کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 50، زیارت اور کوئٹہ شاہراہیں کئی مقامات پر طغیانی کے باعث تاحال متاثر ہیں۔
دریں اثناء صحاب پور کی مانجھوتی برانچ اور شاہی کینال میں پڑنے والے شگاف کو 6 روز گزرنے کے باوجود ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔ نصیر کھوسہ، مولوی قادر بخش اور علی آباد سمیت درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
کشمور میں گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلابی صورتحال برقرار ہے، بنجر علاقوں میں پانی داخل ہونے سے فصلیں زیر آب آ گئیں۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا سلسلہ رک گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے 10 مواصلاتی پل اور 75 مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔