اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ریسکیو حکام کے مطابق سیلاب کے دوران 8800 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پاکپتن میں 52 فلڈ ریلیف سینٹرز سیلاب زدگان کو خدمات فراہم کر رہے ہیں اور اب تک 19 ہزار 443 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔پنجاب کی سیلابی صورتحال میں بہتری، پی ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کر دیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3136 متاثرین کو سفری سہولت فراہم کی گئی اور 8910 سیلاب متاثرین کو کھانا فراہم کیا گیا جبکہ 15 ہیلتھ کیمپس میں 3049 افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔فلڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق دریائے ستلج کی 75 کلومیٹر طویل دریائی پٹی میں ہزاروں ہیکٹر اراضی سیلاب سے متاثر ہے، سیلابی ریلوں کے باعث 76 دیہات زیر آب ہیں، 18 دیہات زیر آب ہیں۔