امریکہ میں سیلاب اور طوفان، 19 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں سیلاب اور طوفان ، 19 افراد ہلاک ، متعدد زخمی۔

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان کے باعث 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست لوزیانا میں ہوئیں جہاں مختلف حادثات میں 11 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ریاست ٹیکساس میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑی الٹنے سے تین ہلاکتیں ہوئیں۔17 امریکی ریاستوں کو سیلاب اور خطرناک طوفانوں کا سامنا ہے۔اس دوران اوکلاہوما اور آرکنساس میں بھی اموات ہوئیں۔ مختلف ریاستوں میں طوفان سے درجنوں مکانات تباہ اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ٹیکساس اور اوکلاہوما میں بھی طوفان کے باعث جنگلات میں 100 مقامات پر آگ لگ گئی۔اس کے علاوہ مسوری، الینوائے، انڈیانا، ٹیکساس اور آرکنساس میں 200,000 سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جب کہ مسی سپی، مشرقی لوزیانا اور مغربی ٹینیسی بھی طوفان کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔