آٹا 10روپے کلو مہنگا ، مرغی اور انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ،عوام کی مشکلات میں اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور میں دو ماہ میں مسلسل آٹھویں مرتبہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، آٹا دس روپے مہنگا ہوگیا۔

مل اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق مل آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد آٹے کی قیمت 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فلور مل مالکان نے 2 ماہ میں مسلسل 8ویں بار قیمت میں اضافہ کیا ہے، باریک آٹے کی 40 کلو کی بوری 12 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے جبکہ 15 کلو آٹے کا کمرشل تھیلا 2 ہزار 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے انڈوں کی قیمت 280 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 574 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور بعض دکاندار مرغی کا گوشت 620 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ 620 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

کوئٹہ میں رواں ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں پانچویں مرتبہ اضافہ کردیا گیا، رواں ہفتے کے آغاز پر مرغی کا گوشت 520 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

اس کے علاوہ کراچی کے بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت 580 اور 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca