اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)میدانی علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
میدانی علاقوں میں دھند تاہم پنجاب کے میدانی اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:
اسلام آباد سات ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بارہ، کراچی اکیس، پشاور آٹھ، کوئٹہ تین، گلگت صفر، مری پانچ اور مظفر آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ
محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ لیہہ میں بہت سرد اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں گیارہ، لیہہ منفی چھ، پلوامہ تین، اننت ناگ اور شوپیاں دو اور بارہمولہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔