اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے
موٹروے پولیس نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث اتوار اور پیر کی درمیانی رات ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے میدانی علاقوں کی مرکزی سڑکوں پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے جس کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک لاہور موٹروے M2 اور لاہور سے سیالکوٹ موٹروے M11 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔ انہوں نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس آن کریں۔
موٹروے پولیس نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ قومی شاہراہ پر صوبے میں کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں بھی خلل پڑا ہے۔
234