اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نیڈ پرائس
نے کہا ہے کہ پاکستان وہی کرے گا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہوگا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے
پاک افغان سرحد اور افغانستان میں دہشت گرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں، دہشت گرد حملوں
سے پاکستانی عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفاد
یہ بھی پڑھیں
دہشت گرد ی کیخلاف دفاع پاکستان کا حق، افغانستان کی صورتحال پرنظر ہے، امریکہ
میں ہے کہ طالبان اپنے وعدے پورے کریں، طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ خطے کی سلامتی کو داعش
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ سے خطرہ نہیں ہے۔ القاعدہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ
ایمن الظواہری افغانستان میں تھے، ہم نے ان کے خلاف کارروائی کی، خطرے سے نمٹنے کے لیے ضرورت پڑی تو
یکطرفہ کارروائی کریں گے، ہم اس بارے میں رائے نہیں دے سکتے کہ پاکستان کس قسم کی کارروائی کرسکتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ سرحد پار سے ہونے والے تشدد میں بہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے
اور ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروپوں کے تشدد کی مذمت کی۔