اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل سے تعلق رکھنے والے
فٹ بال لیجنڈ پیلے کی ماں ابھی تک اپنے بیٹے کی موت سے لاعلم ہیں۔
دنیا کے عظیم فٹ بال کھلاڑی پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔لیجنڈری فٹبالر بڑی آنت کے
کینسر میں مبتلا تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کی 100 سالہ ماں کو ابھی تک اس بات کا
یہ بھی پڑھیں
پیلے 2000 ء میں صدی کے بہترین فٹبالر قرار پائے
علم نہیں ہے کہ ان کے بیٹے کی موت ہو گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف پیلے کی بہن ماریا لوسیا ڈو نیسکیمینٹو نے کیا
جن کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اپنی عمر کی وجہ سے اپنی ہی دنیا میں کھو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے
بھائی کا نام لیتی ہوں تو اس کی آنکھیں کھل جاتی ہیں لیکن ماں کو کچھ سمجھ نہیں آتا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ
مزید پڑھیں
برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر پیلے انتقال کر گئے
آنجہانی پیلے نے اپنی والدہ کی 100ویں سالگرہ منائی، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ اور خود کی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔