ذاتی اقتدار کے لیے باؤلا عمران پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے، سعد رفیق

ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی اقتدار کے لیے باؤلا عمران پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتے ہیں، گمراہی پھیلانے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​کے بل پر پاکستان میں نفرت زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ عمران حکومت نے اپنی نااہلی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے کچل دیا، اسٹیبلشمنٹ کے سابقہ منظور نظر عمران نیازی کو اب پاکستان مخالف قوتوں کے مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خفیہ غیر ملکی فنڈنگ ​​پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، فاشسٹ عمران نے اقتدار کے لیے شیطانوں سے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، آئین، جمہوریت اور عوامی امنگوں کو کچل کر 2018 میں عمران حکومت مسلط کر دی گئی۔ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بن چکا ہوتا۔

 

خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے 4 سالہ دور حکومت نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، ملکی سالمیت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا