ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی اقتدار کے لیے باؤلا عمران پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتے ہیں، گمراہی پھیلانے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ کے بل پر پاکستان میں نفرت زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔
عمران حکومت نےاپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا
اسٹیبلشمنٹ کا سابقہ منظور ِنظر عمران نیازی اب انیٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ھو رھا ھے
پی ٹی آٸ کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کیخلاف استعمال کی جا رھی ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 26, 2023
خواجہ سعد رفیق نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ عمران حکومت نے اپنی نااہلی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے کچل دیا، اسٹیبلشمنٹ کے سابقہ منظور نظر عمران نیازی کو اب پاکستان مخالف قوتوں کے مہرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خفیہ غیر ملکی فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، فاشسٹ عمران نے اقتدار کے لیے شیطانوں سے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، آئین، جمہوریت اور عوامی امنگوں کو کچل کر 2018 میں عمران حکومت مسلط کر دی گئی۔ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بن چکا ہوتا۔
سلیکٹڈ کا جھٹکا ھوا تو الیکٹڈ کی یاد آىئ
چیخنا چلانا قلا بازیاں لگانا کچھ کام نہیں آئیگا
ظُلم جھوٹ سازش اور لوٹ مار کا حساب دیے بغیر جان نہیں چھُوٹے گی
فارن فنڈڈ فتنے کا راستہ روکا جائیگا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 26, 2023
خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کے 4 سالہ دور حکومت نے پاکستان کی معاشی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، ملکی سالمیت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔