پنجاب میں پہلی بار جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کی لکڑی کی نیلامی کے پرانے طریقہ کار کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

صوبے کے تمام جنگلات میں درختوں کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :

بھارت نے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، پنجاب اور دیگر اضلاع میں سیلابی صورتحال سنگین

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور فشریز کے ڈائریکٹر جنرل کو پابندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایندھن یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی کی کسی بھی قسم کی نیلامی تاحکمِ ثانی بند رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ اقدام جنگلات کے تحفظ اور زمین کو کٹاؤ سے بچانے کے مقصد کے تحت کیا ہے۔ مستقبل میں اگر نیلامی کی اجازت دی گئی تو اس سے پہلے اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا لازم ہوگا۔

حکومتی حکام کے مطابق ماضی میں نیلامی کے نام پر بڑے پیمانے پر درختوں کی بے دریغ کٹائی کی جاتی رہی اور حاصل شدہ رقم چند مخصوص لوگوں کی جیبوں میں چلی جاتی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔