اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس میں 3 ماہ قبل قائم ہونے والی وزیر اعظم مشیل بارنیئر کی حکومت ختم۔
فرانسیسی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم بارنیئر کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کر لی گئی ہے۔ اب انہیں اپنی پوری کابینہ سمیت صدر میکرون کو اپنا استعفیٰ پیش کرنا ہوگا۔
فرانس کی 62 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کی وجہ سے کسی وزیر اعظم کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے۔پارلیمنٹ میں بائیں بازو کے این ایف پی اتحاد کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 331 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ تحریک کو منظور کرنے کے لیے صرف 288 ووٹ کافی تھے۔قدامت پسند رہنما بارنیئرکو صرف تین ماہ قبل منتخب کیا گیا تھا۔ انہیں فرانسیسی تاریخ میں سب سے کم مدت کے وزیر اعظم سمجھا جاتا ہے۔تحریک عدم اعتماد سے قبل اپنی آخری تقریر میں بارنیئر نے کہا کہ فرانس اور فرانسیسی عوام کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے۔