ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر افغانستان نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کی تاریخ میں گرین شرٹس کے خلاف پہلی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 16 رنز بنائے، ابراہیم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کریم جنت نے 7 اور محمد نبی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 92 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 93 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 17، محمد حارث 6 اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ طیب طاہر 16، شاداب خان 12 اور عماد وسیم نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔
افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد نبی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com