گورننس کی بہتری کے لیے ماہرین کی آراء کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے،شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورننس کی بہتری کے لیے ماہرین کی آراء کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

وزیراعظم کے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ محمد شہباز شریف سے گورننس کی بہتری کے لیے نئے تعینات ہونے والے ماہرین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین کی تقرری سے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آئے گی۔ ماہرین کی رائے اور تنقیدی جائزے کے بعد مفاد عامہ کے اہم فیصلوں کی منظوری کے دور رس مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے باصلاحیت افراد کی خدمات سے مستفید ہوں گے۔ آپ سب کی اہم ذمہ داری ہے کہ قومی معاملات کی فیصلہ سازی میں ماہرانہ رائے اور تعمیری سوچ کو شامل کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ حکومت ملک کے ہر شعبے کی بہتری کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن، خودکار نظام اور فیصلہ سازی میں بہتری ہی جدید دور میں ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔
دوسری جانب بریفنگ کے دوران حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ یہ ماہرین حکومت کو اپنے اپنے شعبوں میں ماہرانہ اور تنقیدی آراء اور جائزے فراہم کریں گے جس سے مختلف شعبوں میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، رانا احسان افضل اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے افسران کا تعارف کرایا اور انہیں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔