ملک کی خاطرکھلاڑیوںکو غیر ملکی لیگ چھوڑناہو گی ، نجم سیٹھی

اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں بھی کروانا چاہتے تھے۔ اب پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2 اسٹارز سے بھرپور ٹیمیں میدان میں آمنے سامنے ہوں گی ۔

میچ کے لیے منتخب ٹیموں میں شامل 4 سے 5 کرکٹرز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں۔ اس لیے ہم نے تمام کھلاڑیوں کی درخواست مسترد کر دی ہے، ان سب کو ملک کی خاطر غیر ملکی لیگ چھوڑنا ہو گی۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نمائشی میچ کے لیے منتخب ہونے والا ہر کھلاڑی بی پی ایل سے واپس آئے گا، اگر آپ نہیں چاہتے تو پی سی بی دوسری شرٹس بنائے گا، ہر کوئی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی میں اپنے اسٹارز دیکھنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 8کے میچز کب او رکہاں ہونگے ؟شیڈول جاری

نمائشی میچ کے حصے کے طور پر میں دونوں فرنچائزز سے کہتا ہوں کہ وہ ملک کے مفاد میں قربانی دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے، لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے، آٹھویں ایڈیشن کا انعقاد شاندار طریقے سے کیا جائے گا، اس ایونٹ میں دنیا کے نامور کرکٹرز بھی پاکستان آرہے ہیں ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے . ندیم عمر نے ہمیشہ آگے بڑھ کر لیگ کو سپورٹ کیا، پی ایس ایل کے لیے ہر فرنچائز نے جنگ لڑی، شروع میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا، وہ تذبذب کا شکار تھے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے ڈیرن سیمی کی آمد بہت سود مند رہی اور غیر ملکی کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل کے مفت ٹکٹ کا مطالبہ نہ کیا جائے ، نجم سیٹھی

پی ایس ایل کی کامیابی میں پاک فوج نے بھی نمایاں کردار ادا کیا، لیگ کو کامیاب بنانے میں تمام شعبوں سے تعاون کیا گیا۔ اور اس سے مدد ملی، ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں ہر کوئی کرکٹ سے محبت کرتا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی شائقین کرکٹ کا شہر ہے، ہم نے یہاں سے انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی، شہر قائد کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ شاندار رہا، شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے آئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com