خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے بارش اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 30 ستمبر تک جاری رہے گا جب کہ بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 30 ستمبر تک چترال، دیر، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ژوب، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارش کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔