پاکستان سفارتی محاذ پر متحرک ہوگیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار تین روزہ دورے پرچین روانہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارت کومیدان میں شکست دینے کے بعد پاکستان بھی سفارتی محاذ پر سرگرم ہو گیا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں،وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ جنوبی ایشیا کی صورتحال اور مضمرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں رہنما پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔. دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل ہے۔
وزیراعظم کا قائم کردہ سفارتی وفد بھی مختلف ممالک کا دورہ کرے گا، بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کریں گے ، وفد کی مختلف ممالک میں اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات ہوگی۔
چین روانہ ہونے سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ چین جا رہے ہیں۔
جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیٹھتے ہیں تو تمام معاملات پر غور کیا جاتا ہے۔. میں نے گزشتہ 3 ہفتوں میں دو بار چینی وزیر خارجہ سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین اور پوری دنیا سب کچھ جانتی ہے تمام بھارتی الزامات جھوٹے تھے، دنیا جانتی ہے کہ بھارت کی جانب سے ہمارے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے، بھارت کا الزام تراشی کا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں دنیا کی پوری سفارتی برادری 60 ممالک سے رابطے کیے گئے ہیں، جن میں سیاسی، علاقائی، عالمی، سفارتی اور تمام موجودہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاکستان سفارتی محاذ پر متحرک ہوگیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار تین روزہ دورے پرچین روانہ
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارت کومیدان میں شکست دینے کے بعد پاکستان بھی سفارتی محاذ پر سرگرم ہو گیا ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں،وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ جنوبی ایشیا کی صورتحال اور مضمرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنما پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔. دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل ہے۔
وزیراعظم کا قائم کردہ سفارتی وفد بھی مختلف ممالک کا دورہ کرے گا، بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کریں گے ، وفد کی مختلف ممالک میں اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات ہوگی۔
چین روانہ ہونے سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ چین جا رہے ہیں۔
جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیٹھتے ہیں تو تمام معاملات پر غور کیا جاتا ہے۔. میں نے گزشتہ 3 ہفتوں میں دو بار چینی وزیر خارجہ سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین اور پوری دنیا سب کچھ جانتی ہے تمام بھارتی الزامات جھوٹے تھے، دنیا جانتی ہے کہ بھارت کی جانب سے ہمارے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے، بھارت کا الزام تراشی کا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں دنیا کی پوری سفارتی برادری 60 ممالک سے رابطے کیے گئے ہیں، جن میں سیاسی، علاقائی، عالمی، سفارتی اور تمام موجودہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔