329
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روس سے سستا تیل لینے کی تردید کردی ہے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روس سے سستا تیل لینے کے حوالے سے کہا کہ ہم ایسا کریں گے نہ ہی کبھی کوشش کی
روس سے تیل کی در آمد پر غور شروع
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس سے رعایتی تیل لینے کی کوشش نہیں کر رہے
بلاول بھٹو کے تیل سے متعلق انکشافات سے حکومتی وزراء کے بیانات میں واضح تضاد سامنے آگیا۔
چند روز قبل روس کے دورے سے واپسی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل فراہم کرے گا۔
اس سے قبل اسحاق ڈار نے بھی کہا تھا کہ امریکہ کو بتا دیا ہے کہ ہم روس سے سستا تیل لیں گے
(امریکہ کو بتادیا کہ ہم روس سے تیل خریدیں گے ، اسحاق ڈار)
بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف سے بھی کہا کہ وہ اپنی شرائط پر نظرثانی کرے اور معیشت کی بحالی میں مدد کرے۔
مزید پڑھیں