اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا میں زیر تعلیم ہندوستانی طلباء سمیت تمام غیر ملکی طلباء کے لئے راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اب طلباء ورک پرمٹ کے بغیر ہفتے میں 24 گھنٹے کیمپس سے باہر کام کر سکیں گے۔ پہلے یہ حد 20 گھنٹے تک تھی۔ اس تبدیلی کا اعلان امیگریشن، سٹیزن شپ کینیڈا (ICC) نے کیا ہے۔
آئی آر سی سی کے وزیر مارک ملر نے کہا کہ اس تبدیلی کا مقصد طلباء کو اپنی پڑھائی کے دوران کینیڈا کے کام کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس قدم سے طلباء کو ان کی تعلیمی اور مالی ضروریات میں مدد ملے گی۔ ہندوستانی طلباء اس سے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ اب وہ زیادہ گھنٹے کام کرکے نہ صرف اپنی کمائی میں اضافہ کرسکیں گے بلکہ ضروری کام کا تجربہ بھی حاصل کرسکیں گے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امیگریشن پالیسی کے غلط استعمال کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تارکین وطن کو نوکریوں، ڈپلوموں اور شہریت کا آسان راستہ دینے کے جھوٹے وعدے دے کر ان کا استحصال کر رہے ہیں۔ ان مسائل کو روکنے اور تارکین کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے پالیسی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔