نیب کال اپ نوٹس کے مطابق محکمہ جنگلات کی اراضی نجی ٹاؤن کو منتقل کرنے کے معاملے میں پرویز الٰہی ایک بار پھر زد میں آ گئے، راولپنڈی کے نجی ٹاؤن مالکان اور لینڈ ریونیو افسران سمیت 14 افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
نیب کے مطابق پرویز الٰہی پر راولپنڈی کے قریب تخت پاری جنگل کی اراضی کو نجی ٹاؤن میں منتقل کرنے کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ اٹک، شیخوپورہ، جہلم، میانوالی، پاکپتن، فیصل آباد اور ڈی سی گوجرانوالہ سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ان افسران میں جاوید مجید، غلام محمد سکندر، جہانگیر غوری، جمیل احمد، عرفان الٰہی، سید جمال مصطفیٰ، آصف قریشی، انوار الحق، شفقت علی مرزا، فنوت حسین، محمد نواز، خالد مسعود اور عبدالظہور شامل ہیں۔