اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وینکوور آئی لینڈ کے لِٹل کوالی کوم ریور ولیج کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم، بے قابو جنگلاتی آگ سے گھر خطرے میںوینکوور آئی لینڈ پر واقع لِٹل کوالی کوم ریور ولیج کے مکینوں کو ایک بے قابو جنگلاتی آگ کے سبب فوری انخلا کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ آگ ان کے گھروں کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔
ریجنل ڈسٹرکٹ آف نینائمو کے علاقے میں جو پارک اسویل کوالی کوم کے مغرب میں واقع ہےتقریباً 400 پراپرٹیز کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم میں لِٹل کوالی کوم فالز پروونشل پارک اور کیمرون جھیل کے شمالی کنارے کے علاقے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مزید 280 گھروں کو انخلا کے انتباہ پر رکھا گیا ہے۔بی سی وائلڈفائر سروس کی فائر انفارمیشن آفیسر کرسٹی ہاؤس کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کو کئی مشکلات کا سامنا ہے، جن میں تیز رفتار اور بدلتی ہوائیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا یہ بہت ڈھلوان والا اور پتھریلا علاقہ ہے، جھیل کے ساتھ رسائی بھی انتہائی مشکل ہے۔”آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر، اسکمر طیارے اور ایئر ٹینکرز سمیت متعدد فضائی وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں خاص طور پر کیمرون جھیل کے کنارے پر مقامی باشندے جیک مچل کا کہنا ہے کہ ان کا دیہی علاقہ اس وقت ایمرجنسی گاڑیوں سے بھرا ہوا ہے۔
انہوں نے جذباتی انداز میں کہا میں اسی علاقے میں پیدا ہوا، ساری زندگی یہاں گزاری ہےاور اب اپنے ہمسایوں کو بے حال دیکھ رہا ہوں، سب کچھ سمیٹتے ہوئے، ایک دوسرے کو خبردار کرتے ہوئے یہ سب کچھ بہت غیر حقیقی لگ رہا ہے۔
مچل کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی جمعرات سے ہی انخلا کی تیاری کر رہی تھی، حالانکہ انخلا کا حکم جمعے کو جاری ہوا۔انہوں نے مزید بتایا:”پولیس نے ہماری خصوصی مدد کی کیونکہ ہمارے ساتھ تین ماہ کا بچہ ہے۔انہوں نے ہمیں 10 منٹ دیے کہ جو ممکن ہو، سمیٹ لیں۔
بی سی وائلڈفائر سروس کے مطابق اس آگ کی ممکنہ وجہ انسانی سرگرمی ہو سکتی ہے، جبکہ تیز ہواؤں نے آگ کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔
ایک تازہ اپڈیٹ میں بی سی وائلڈفائر سروس نے کہا کہ رات بھر عملے، ہیوی مشینری اور فضائی وسائل نے آگ پر قابو پانے کے لیے کام جاری رکھا۔وینکوور آئی لینڈ بھر سے کئی فائر ڈیپارٹمنٹس شہری علاقوں میں ڈھانچوں کے تحفظ پر مامور کیے گئے ہیں۔