9
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی اپنے رفقاء کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش کر رہے تھے، اور ان کی سرگرمیاں عوامی نظم و ضبط کے لیے خطرہ بن چکی تھیں۔
مذکورہ حکم نامے کے تحت ان کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے تحت انہیں سینٹرل جیل میں چار دن یا تاحکمِ ثانی قید میں رکھا جائے گا۔
مزید کہا گیا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی کو یہ قانونی حق حاصل ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف کسی متعلقہ فورم پر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سیکرٹری اسمبلی کو بھی باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔