اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور برازیل
کے عظیم فٹبالر ایڈسن آرانٹے ڈونیسی مینٹو عرف پیلے طویل علالت کے
بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
عظیم فٹبالر پیلے گزشتہ چند برسوں سے کینسر، گردے اور دل کے امراض میں مبتلا تھے۔ پیلے کی
قیادت میں برازیل نے تین ورلڈ کپ جیتے تھے۔ انہوں نے 1363 میچوں میں 1281 گول کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
پیلے نے ستمبر 2021 میں اپنی بڑی آنت سے ٹیومر نکالنے کے لیے سرجری بھی کروائی تھی، جس کے دوران
طبی ٹیسٹوں میں ٹیومر کا انکشاف ہوا تھا۔ نومبر 2022 کے آخر میں انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
پیلے کی بیٹی کیلی نیسکی مینٹو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹس دیتی
رہی ہیں۔ کیلی نے سوشل میڈیا پر پیلے کی لاش کی ایک تصویر شیئر کی ہے ،کیلی نےلکھا کہ
"ہم سب آپ کی وجہ سے ہیں۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ریسٹ ان پیس،”