زوردار دھماکہ ہوا تو ہم اندربیٹھےتھے.سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ آور کون تھے.
پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس کا خاندان مکمل طور پر محفوظ ہے، پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے ہیں, دونوں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزم پٹاخے پھینک کر فرار ہوگیا، دھماکے کی وجہ سے گھر کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں.
پولیس ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ، سی ٹی ڈی اور بھاری پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے, سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی.
آئی جی پنجاب کا نوٹس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر. عثمان انور نے سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر دھماکے کا نوٹس لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی.
پولیس حکام کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران موقع پرپہنچے اور تحقیقات شروع کردیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com