323
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسجد نبوی کے سابق امام اور سعودی عرب کے مشہور قاری شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کر گئے۔
شیخ محمد بن خلیل القاری مدینہ کی مسجد قبا کے امام تھے اور انہوں نے مسجد نبوی میں تراویح کی نماز بھی پڑھائی تھی۔
شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفرآباد آزاد کشمیر سے تھا، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔ان کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاری تھے اور بہت سے امام حرمین ان کے شاگرد رہے ہیں۔