سابق بھارتی ادا کارہ ثنا خان کے بیٹے کا نام ’طارق جمیل‘ کیو ں رکھا گیا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو الوداع کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے اپنے بیٹے کا نام ’طارق جمیل‘ رکھنے کو کہا۔حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے مشہور یوٹیوبر نارد علی کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

پوڈ کاسٹ میں نادر علی نے مولانا طارق جمیل سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ثناء خان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے کا نام ‘طارق جمیل رکھا، جو مجھے اتنا پسند آیا کہ میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر ہمارے یہاں بیٹا پیدا ہوتا ہے۔ ہم اس کا نام طارق جمیل رکھیں گے۔اس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اللہ انسان کو توبہ کی اجازت دیتا ہے لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے ثناء خان کی توبہ کا ذریعہ بنایا، اس کے بعد مجھے ثناء اور مفتی انس کی شادی کا ذریعہ بھی بنایا۔ ‘مولانا طارق جمیل نے ثنا خان کے بیٹے کے نام کے حوالے سے کہا کہ ‘ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھتے ہوئے مجھ سے پوچھا تھا جس پر میں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس کا نام ضرور رکھیں ۔
واضح رہے کہ سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارت کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے بزنس مین مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد دونوں اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں۔اس جوڑے کے ہاں رواں برس 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا۔ اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کے لیے ایسا نام چاہتی تھیں۔ جو تقویٰ اور دیانت کی علامت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔