اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کویت کے سابق وزیر داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو دونوں وزارتوں میں بدعنوانی کے دو الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 14 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر کو دونوں وزارتوں کے بجٹ میں غبن کے الزام میں داخلہ اور دفاع کے محکموں میں دو الگ الگ مقدمات کا سامنا تھا۔شیخ طلال الخالد کو وزارت دفاع کے بجٹ میں غبن پر 7 سال قید اور 500,000 کویتی دینار اور 10 لاکھ کویتی ڈالر کے اضافی جرمانے کی سزا سنائی گئی۔وزارت داخلہ سے متعلق ایک کیس میں شیخ طلال کو 7 سال کی اضافی مشقت اور 19 ملین کویتی دینار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ان مقدمات میں شیخ خالد کو کسی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے کرپشن فنڈز کی واپسی اور کیس سے منسلک گاڑیاں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ایک اور شریک ملزم جس کی شناخت غیر ملکی کے طور پر ہوئی ہے، کو 4 سال قید اور 294,000 کویتی دینار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اسے قید اور جرمانے کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔