اسرائیلی حراست سے جماعتِ اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اسرائیلی فورسز نے صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت عمان میں پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں اور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتخانہ مشتاق احمد کی خواہش کے مطابق وطن واپسی کے انتظامات میں مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ان ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملے میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون کیا۔

واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد صمود فلوٹیلا کے اس قافلے کا حصہ تھے جو غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، اسرائیل نے مشتاق احمد سمیت فلوٹیلا کے 131 ارکان کو ڈی پورٹ کر دیا، جنہیں بعد ازاں اردن منتقل کر دیا گیا۔

اردنی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، تمام ڈی پورٹ شدہ افراد کو حسین پل کے ذریعے اردن میں داخلے کی اجازت دی گئی تاکہ ان کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق، اردن پہنچنے والے افراد کا تعلق پاکستان، ترکیہ، بحرین، تیونس، الجزائر، عمان، کویت، لیبیا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کولمبیا، جمہوریہ چیک، جاپان، میکسیکو، نیوزی لینڈ، سربیا، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور یوراگوئے سے ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔