315
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اور عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی کو پولیس نے پیر کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق جمشید دستی دھوکہ دہی کے ایک کیس میں مفرور تھے۔ جمشید دستی کے خلاف 38 لاکھ روپے کی ایمبولینس واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جمشید دستی کو مظفر گڑھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔