اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سندھ کے سابق گورنر اور نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔
زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور انہوں نے گرین سگنل بھی دیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ اگلے چند دنوں میں سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔
اس سے پہلے اسد عمر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں نو مئی کے بعد وہ پارٹی اور سیاست دونوں چھوڑ گئے تھے
زبیر عمر اس سے پہلے نواز شریف کے ترجمان رہے اس کے علاوہ گورنر سندھ کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
آٹھ فروری کے الیکشن کے بعد سے زبیر عمر کا جھکا ئو تحریک انصاف کی طرف ہے جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے بھی انہیں کرین سگنل مل گیا ہے ۔