اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے سابق سٹار اسپنر ثقلین مشتاق نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارتیوں کو اپنی ٹیم پر اتنا فخر ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہے تو انہیں 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے دیں ثابت ہو جائے گا کون بہتر ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر بھارتی ٹیم کے پاس واقعی اچھے کرکٹرز ہیں اور وہ بہترین کھیل رہی ہے۔ثقلین مشتاق نے اعتراف کیا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے لیکن یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے طے نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ہم صحیح طریقے سے تیاری کریں تو ہم آج بھی بھارت سمیت دیگر ٹیموں کو شکست دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب کئی سابق کرکٹرز پاکستان کرکٹ ٹیم، بورڈ اور انتظامیہ میں داخل ہوچکے ہیں تاہم قومی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔واضح رہے کہ 29 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے والی پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچز میں بھاری شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف آخری لیگ میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گیا تھا۔